پانی کی لائن توڑنے پر،واٹربورڈ نے ساڑھے 3کروڑ ہرجانہ طلب کرلیا
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
یونیورسٹی روڈ پر تعمیراتی کام کے دوران پانی کی لائن توڑنے کے معاملے پر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے ٹرانس کراچی سے ساڑھے تین کروڑروپے کاہرجانہ طلب کرلیا۔واٹر کارپوریشن کے خط کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن پروجیکٹ میں کام کے دوران غفلت برتی گئی۔ واٹر بورڈ کے عملے سے مشاورت کے بغیر کھدائی کی گئی۔ پانی کی پائپ لائن ٹوٹنے کی وجہ سے ستر فیصد پانی کی سپلائی شہر میں متاثر رہی۔ شہریوں کو مشکلات کے ساتھ واٹر بورڈ پر بھی اضافی بوجھ پڑا۔ دو مقامات پر کھدائی کے دوران پانی کی چوراسی انچ قطر کی مین لائن توڑی گئی۔ ٹرانس کراچی پینتیس ملین واٹر بورڈ کو فوری طور پر جمع کروائے ۔