میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں ہو گیا،مشیرقومی سلامتی

طاقت کا توازن اسرائیل کے حق میں ہو گیا،مشیرقومی سلامتی

ویب ڈیسک
هفته, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں طاقت کا توازن تبدیل ہو گیا ہے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس موقع پر صرف ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی لیڈروں کے پچھلے ایک سال میں قتل کے کئی واقعات کا حوالہ دینے پر ہی اکتفا کیا۔جیک سلیوان نے کہا یہ تبدیلی وہ نہیں جو حماس کے لیڈروں، لبنان کی حزب اللہ یا تہران نے سوچی تھی۔آج اس بالکل مختلف منظر نامے کو ہم دیکھ رہے ہیں۔ آج ہمارے سامنے مشرق وسطی کی ایک ڈرامائی نئی شکل ہے ۔ جس میں اسرائیل مضبوط ہوگیا ہے ۔اعلیٰ امریکہ عہدے دار نے اپنے تجزیے اور اسرائیل کے مضبوط ہو کر سامنے آنے کے لیے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آج یہ حالت ہے کہ ایران کو کمزور کر دیا گیا ہے ، لبنان میں ایسی جنگ بندی ممکن ہو گئی ہے جو لمبی چلے گی اور اسرائیلی سلامتی کو یقینی بنائے گی۔انہوں نے اس موقع پر اپنے اسرائیلی دورے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا ،اس دورے کا مقصد لبنانی حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کو یقینی بنانا اور اسے سختی سے نافذ کروانا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں