میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی میں کرپشن

این آئی سی وی ڈی میں کرپشن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۷ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے ادارہ امراض قلب میں کرپشن سے متعلق درخواست کی سماعت پرسیکرٹری صحت سندھ اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرتے ہوئے 16مارچ تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں ادارہ امراض قلب میں کرپشن سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ ڈاکٹر ندیم قمر این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر غیر قانونی طور پر براجمان ہیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بیک وقت دو اداروں کے سربراہ کس حیثیت میں ہیں۔حکومت سندھ کو تین ماہ میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔ ابھی تک جواب جمع کیوں نہیں کروایا گیا۔ جواب جمع نہ کروانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے ریمارکس دیئے کہ مقررہ وقت گزرنے کے بعد بھی جواب جمع نہیں کروائے گئے۔ عدالت نے سیکریٹری صحت سندھ اور این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ندیم قمر کو توہینِ عدالت کے نوٹس جاری کردیئے۔عدالت نے آئندہ سماعت 16 مارچ پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں