میگزین

Magazine
تازہ ترین : عمران خان کی حکومت ہٹانے سے متعلق سائفر امریکی میڈیا میں ہی افشا ہو گیا سیاسی مذاکرات ، وزیراعظم کی تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش پیکا ترمیمی بل، زرداری نے کہاتھا حکومت سے تجاویز تسلیم کرنے کا کہوں گا، مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی خاطر سندھ میں متعصب حکومت کو برداشت کیا، چیئرمین ایم کیوایم ایم کیو ایم رہنمائوں کی پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ہے ،ترجمان بلاول بھٹو حکومت سنجیدہ ہوتی تو اب تک کمیٹی بن چکی ہوتی، پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی پیشکش پر ردِ عمل موجودہ حکومت الیکشن فراڈ ، دھاندلی سے وجود میں آئی، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل ، ملک ریاض کے خلاف کارروائی مہران ، کامرہ حملوں میں طیارے تباہ ہوئے ، کیا 9مئی کا جرم زیادہ سنگین ہے ؟سپریم کورٹ وفاقی کابینہ ،یورپی یونین سے ٹیرف ریٹس کوٹہ تقسیم معاہدے کی منظوری چیف جسٹس نہ ہونے پر کسی سے شکوہ نہیں،بطور سینئر جج خوش ہوں،جسٹس منصور

ای پیج

e-Paper
غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ،33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ،33 فلسطینی شہید؛ 40 زخمی

Author One
جمعه, ۱۳ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

غزہ :اسرائیلی فوج نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ مزید تیز کردیا، حملوں میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک فراہم کرنے والے ٹرکوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

عالمی  ادارے کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو خوراک کی فراہمی پر مامور 9 امدادی کارکن شہید ہوگئے۔

غزہ میں ہی اسرائیلی فوج نے ایک کثیر المنزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسی طرح غزہ کے ایک اور مقام پر بھی اسرائیلی بمباری میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔ مجموعی طور پر 33 فلسطینی شہید اور 40 سے زائد زخمی ہیں۔

زخمیوں میں زیادہ تر بچے ہیں جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 7 زخمی بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں