میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پرامن مظاہرین پر گولی کیوں چلائی گئی، عمر ایوب

پرامن مظاہرین پر گولی کیوں چلائی گئی، عمر ایوب

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے کہا ہے کہ نہتے کارکنوں پر گولی کا حکم شہباز شریف نے دیا، ماڈل ٹاؤن اور 26نومبر کا خون شہباز شریف کے ہاتھوں پر ہے۔قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہارخیال کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ ایوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ 26 نومبر کے نہتے کارکنان کے شہادت پر دعا کرائی گئی، انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن ہونا چاہیے جو تحقیقات کرے کہ پرامن مظاہرین پر گولی کیوں چلائی گئی۔عمر ایوب نے کہا کہ اس کی تہہ میں جانا پڑے گا کہ پرامن مظاہرین پر گولی کیوں چلائی گئی،اس کا جواب پاکستانی قوم کو چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 12کارکن شہید اور 200 زخمی ہوئے، جبکہ پانچ ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں