میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مضحکہ خیز ، ناکام ہوگی، عطا اللہ تارڑ

عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مضحکہ خیز ، ناکام ہوگی، عطا اللہ تارڑ

ویب ڈیسک
پیر, ۹ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مضحکہ خیز ہے، ان کی سول نافرمانی کی کال ناکام ہوگی،سول نافرمانی اور تشدد کی سیاست کو عوام رد کر چکے ہیں ،تم بچپن سے نافرمان ہو ،انہیں پہلے بھی عوام نے رد کیا ،جھوٹا نعرہ لگانے والے دم دبا کر بھاگ گئے تھے، اب اس ملک میں انتشار و فساد نہیں ہوگا قوم فسادیوں کے آگے سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،پاک فوج نہ صرف دہشتگردی کے خاتمے کے لئے اپنی جانیں قربان کررہی ہے بلکہ پوری قوم مل کر اس کو جڑ سے ختم کردے گی، خیبر پختونخواہ میں امن و امان کی مخدوش صورتحال ہے ،نیشنل ایکشن پلان سے امن و عامہ بحال کریں گے،لطیف کھوسہ کہتے ہیں اگر 278لاشیں ہیں تو ان کے گھر سے برآمد کرلیں ، اب وہ بھاگ کیوں رہے ہیں،انہیں جھوٹی ویڈیو کا سہارا نہ لینا پڑتا ،علی امین گنڈا پور کی خیبر پختوانخواہ میں امن و امان پر کوئی توجہ نہیں ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے بہار کالونی چرچ گرائونڈ میں کرسمس کی مناسب سے منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ میرے اوپر زیادہ لازم ہے، ہم کرسمس کو بھرپور طریقے سے منائیں گے، کرسچن کمیونٹی کی ہر خوشی اور غم میں ساتھ کھڑا ہوں، کرسچن کمیونٹی نے دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ پیدا کیے، تمام کمیونٹیز اس ملک کیلئے کردار ادا کررہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں