میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد

کراچی سمیت سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد

Author One
اتوار, ۸ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی:کراچی سمیت سندھ بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوا۔ آئی بی اے سکھر کے زیر انتظام کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ٹیسٹ لیا گیا۔

سندھ بھر سے تقریبا 38 ہزار 609 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایم ڈی کیٹ 2024 دوبارہ لیا گیا کیونکہ پہلی بات لیے گئے ٹیسٹ میں پیپر لیک ہونے کے الزامات سامنے آئے تھے۔

پرچہ 200 سوالات پر مشتمل تھا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 30 منٹ رہا۔ کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں دو امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔

ٹیسٹ کے موقع پر نقل یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ رہی۔ امتحانات کی شفافیت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں