میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب

نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب

Author One
جمعرات, ۵ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کوئٹہ:بلوچستان میں نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے-

ذرائع کے مطابق ضلع نوشکی سے اغوا کیے گئے 5 مزدور زرین جنگل سے بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔

ڈیم کا تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے 5 روز قبل نوشکی سے اغوا کیا تھا۔

مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کی مشینری کو بھی نقصان پہنچایا تھا۔بازیاب کرائے گئے مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے-

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بلوچستان کے علاقے دکی سے اغوا ہونے والے 3 مزدور 17 دن بعد بحفاظت بازیاب ہوئے تھے-

دکی کے علاقے غڑواس سے اغوا ہونے والے تعمیراتی کمپنی کے 3 مزدوروں کی بازیابی کی تصدیق ایس ایچ او ہمایوں ناصر خان نے کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں