چینی شہریوں پر حملے، ائیرپورٹ دھماکے کے ملزمان سے تفتیش، جے آئی ٹی قائم
شیئر کریں
کراچی ایئر پورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی قائم کر دی گئی۔8 رکنی جے آئی ٹی گرفتار ملزم محمد جاوید اور گل نسا سے تفتیش کرے گی۔محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کو جے آئی ٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی 15 روز میں تفتیش کر کے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔ تینوں حساس اداروں، رینجرز، اسپیشل برانچ، کراچی پولیس اور ایف آئی اے کے افسران آئی ٹی میں شامل ہیں۔کراچی ایئرپورٹ پر دو چینی شہریوں کو قتل کردیا گیا تھا دو ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، جے آئی ٹی کسی بھی تحقیقاتی ادارے سے مدد لے سکتی ہے۔جے آئی ٹی کو 15 روز میں دونوں ملزمان سے تفتیش کرکے رپورٹ محکمہ داخلہ کو پیش کرے گی۔واضح رہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر چینی شہریوں پر حملے میں ملوث ملزمان کو سندھ اور بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔