میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کو جدید ترین بنائینگے ،شہر کی ٹرانفارمیشن پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی کو جدید ترین بنائینگے ،شہر کی ٹرانفارمیشن پر کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی بہترین شہر ہے ،ہم شہر کی ٹرانفارمیشن پر کام کر رہے ہیں،کراچی کو جدید ترین شہر بنائینگے ۔وزیراعلیٰ سندھ سے پاکستان آڈٹ اینڈ اکائونٹس سروس کے پروبیشنری افسران نے جمعرات کو ملاقات کی ۔ ملاقات میں چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکرٹری آغا واصف، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکرٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکرٹری خزانہ فیاض جتوئی،سی ای او پیپلز ہائوسنگ خالد شیخ اور دیگر بھی شریک تھے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے پروبیشنری افسران کو خوش آمدید کہتا ہوں، آپ کا شاندار مستقبل ہے ،آپ کو اپنے کیریئر میں پیشہ ورانہ مہارت اور دیانتداری اپنانی ہوگی۔سید مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمارے ملک کو بہترین آڈٹ اینڈ اکائونٹس افسران کی ضرورت ہے جو آپ بنیں گے ۔وزیراعلی سندھ نے افسران کو سندھ حکومت کے مختلف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا،انہوں نے کہاکہ سندھ کا ترقیاتی پروگرام یعنی اے ڈی پی 493.09 بلین روپے ہے ان 493.09 بلین روپے میں سے وفاقی پی ایس ڈی پی 76.97 بلین روپے ہے ۔غیر ملکی فنڈنگ پروجیکٹس 334 بلین روپے اور ضلع کی اے ڈی پی 55 بلین روپے ہے ۔مرادعلی شاہ نے کہاکہ تجارت میں ارلی لرننگ، ٹیچرز ٹریننگ، سیلاب زدہ اسکولوں کی تعمیر سندھ حکومت کی ترجیحات ہیں۔صحت میں پرائمری ہیلتھ کیئرکو بہتر کر رہے ہیں۔مدرچائلڈ ہیلتھ کیئر کو مزید بہترکر رہی ہیں۔سماجی تحفظ میں خواتین کو بااختیار بنانا، غربت کا خاتمہ اور یوتھ امپاورمنٹ شامل ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہاکہ انرجی سیکٹر 2025 تک قائم ہو جائیں گے ، اس پر کام شروع ہوچکا ہے ۔سولر ہوم سسٹم کم آمدنی والے صارفین کو دینا شروع کیا ہے ،آبپاشی میں سکھر اورگڈو بیراجوں کی بہتری اور چھوٹے ڈیمز کی تعمیر پر کام کر رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ اہم روڈ سیکٹر میں ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ، کوسٹل ہائی وے اور مہران ہائی وے پر بھی کام شروع ہوچکا ہے ،ٹرانسپورٹ سیکٹر میں ریڈ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے ،ییلو لائن پر بھی کام شروع کیا گیا ہے ، پیپلز بس سروس اور الیکٹرک بسز کراچی میں شروع کی ہیں، واٹر بورڈ کے پانی کا انفرا اسٹرکچر ٹھیک کر رہے ہیں۔کے فور، کے بی فیڈز اور حب کینال پر کام جاری ہے ،سیلاب متاثرین کے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا کام جاری ہے ،ابھی تک 850000 سے زائد گھر بن چکے ہیں۔سیلاب متاثرین کے گھروں کو پانی اور نکاسی آب سہولیات کے ساتھ سولر انرجی بھی فراہم کر رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے پروبیشنری افسران کے سوالات کاجوابات دیتے ہوئے کہاکہ ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائیڈ ہو رہا ہے اور جلد مکمل کرینگے ، ای-گورننس پر کام کر رہے ہیں لیکن اس میں کچھ وقت درکار ہے ،کراچی میں نالوں کی اراضی مختص کر دی گئی ہے ، ٹریٹمینٹ پلانٹ کے لیئے بھی زمین مختص کی گئی ہے ،جس کی وجہ سے صفائی بڑا مسئلہ بن گیا ہے ،جو الاٹیز تھے ان کو اٹھایا تو انکو سیٹل / آباد کرنا پڑ رہا ہے ،


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں