گریس مارکس میں تبدیلی کا فیصلہ،پاسنگ مارکس 33 کی بجائے 40 ہوں گے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۱ نومبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
ملک بھر کے بورڈز کا پاسنگ اور گریس مارکس تبدیل کرنے کافیصلہ ۔ فیصلہ کراچی میں انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں کیا گیا اب ہر مضمون میں پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے ،گریس مارکس تین سے بڑھا کر پانچ کرنے کابھی فیصلہ کرلیاگیا، آئی بی سی سی کے مطابق 35 نمبرحاصل کرنیوالے طالب علم کو 5 گریس مارکس دیکر پاس کیا جائے گا،دو سے زائد مضامیں میں فیل طالبعلم کوگریس مارک نہیں ملیں گے فیصلے کا اطلاق 2025 کے امتحانات سے ہوگا۔