میرپورخاص سول اسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت
شیئر کریں
( رپورٹ:مسرور کھوڑو ) سول اسپتال میرپور خاص انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت سامنے آگئی، آئی سی یو وارڈ میں مریض بچوں کی موجودگی کے دوران رنگ و روغن شروع کردیا گیا، کئی داخل بچوں کی حالت مزید بگڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میرپور خاص میں انتظامیہ نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی یو وارڈ میں تشویشناک حالت میں 20 سے زائد داخل بچوں کی موجودگی کے دوران رنگ و روغن کروانا شروع کیا، آئل اور کیمیکل والے رنگ و روغن داخل بچوں کی حالت مزید خراب کردی، تیمارداروں کی شکایتوں کے بعد انتظامیہ نے مریض بچوں کو حیدرآباد اسپتال ریفر کرنا شروع کیا، جبکہ تشویشناک حالت میں داخل کچھ بچے ریفر کرنے کی حالت میں نہیں تھے ، کیونکہ ان کی زندگی کو خطرہ تھا، تیمارداروں کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے اسپتال آئے ہیں لیکن انتظامیہ مریض بچوں کی زندگی سے کھیل رہی ہے ، وزیر صحت ڈاکٹر عذرہ فضل پیچوہو و دیگر متعلقہ حکام اسپتال انتظامیہ کی سنگین غفلت کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کرے ، اس حوالے سے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال میرپورخاص ہیمجی سے موقف لینے کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔