میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کی ایک اور مقدمے میں ضمانت

سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کی ایک اور مقدمے میں ضمانت

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کے دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور ہو گئی، نوابشاہ کی فرسٹ ایڈیشنل عدالت میں سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری اور ان کے بھائی علی رضا ڈاہری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اسماعیل ڈاہری اور علی رضا ڈاہری کے وکیل سچل مجیب ماچھی اور مختیار رند پیش ہوئے ، عدالت نے درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے اسماعیل ڈاہری اور علی رضا ڈاہری کی 10 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، غلام رسول ڈاہری کی جانب سے درج مقدمے میں اسماعیل ڈاہری اور علی رضا ڈاہری پر الزام تھا کہ انہوں نے دیگر ملزمان کے ہمراہ مسماۃ عظمیٰ ڈاہری کو اغوا کرکے ان کے گھروں کو آگ لگا دی، ایف آئی آر میں اسماعیل ڈاہری اور علی رضا کے نام بعد میں مزید بیانات کی بنیاد پر شامل کیے گئے تھے ، جبکہ مغوی مسماۃ عظیم کو بھی اختر پلی کے اہل خانہ سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ، اسماعیل ڈاہری کے وکلاء سچل مجیب ماچھی اور مختیار رند نے کہا کہ عدالت نے آج ایک اور کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے ، واضح رہے کہ اسماعیل ڈاہری کی درخواست ضمانت پر بھی آج سماعت ہوئی جسے عدالت نے 19تاریخ تک ملتوی کر دیا ہے ، اس موقع پر اسماعیل ڈاہری کی بہن حمیدہ ڈاہری بھی عدالت میں پیش ہوئیں، واضح رہے کہ سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری نے صدر آصف علی زرداری پر سنگین الزامات لگائے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں