میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کو 56کے بجائے 20 منصوبوں کیلئے فنڈ ملیں گے،وفاق کا گرین سگنل

سندھ کو 56کے بجائے 20 منصوبوں کیلئے فنڈ ملیں گے،وفاق کا گرین سگنل

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت وعدہ کے باوجود سندھ کے 56 کے بجائے 20 منصوبوں کیلئے فنڈزدینے پر راضی ہوگئی، ان منصوبوں پر3کھرب 64ارب 52 کروڑ 80 لاکھ روپے کاتخمینہ لگایاگیا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران اکیاسی ارب تینتیس کروڑ انیس لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں ۔محکمہ جنگلات کے ایک منصوبہ پرپانچ ارب بیس کروڑ کاتخمینہ لگایا گیا ہے اور رواں مالی سال میں بتیس کروڑ روپے رکھے گئے محکمہ صنعت کے ایک منصوبہ کاچارارب بیالیس کروڑ روپے تخمینہ ہے جس کے لیے ڈھائی ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ آبپاشی کے چھ منصوبوں پردو کھرب تئیس ارب پچیس کروڑ روپے کا تخمینہ ہے جس کے لیے ایک ارب چھیئتر کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ محکمہ بلدیات کے چار منصوبوں پر بیس ارب چوہتر کروڑ روپے کاتخمینہ لگایا گیا ہے، جس کے لیے بیس ارب دو کروڑ روپے مختص کئے گئے اسکول ایجوکیشن کے ایک منصوبہ پر گیارہ ارب اکیانوے کروڑ روپے کاتخمینہ،پانچ ارب روپے مختص کئے گئے ورکس اینڈسروسزکے چھ منصوبوں پر اڑسٹھ ارب چھپن کروڑ روپے کاتخمینہ،اکیس کروڑ تیہتر کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں