میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ نے اربوں کے کرپشن کیسز ختم کردیے ،ہوش آئے گا تودیر ہوچکی ہوگی، جسٹس محسن اختر کیانی

پارلیمنٹ نے اربوں کے کرپشن کیسز ختم کردیے ،ہوش آئے گا تودیر ہوچکی ہوگی، جسٹس محسن اختر کیانی

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے ہیں کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں لیکن جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 100 سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہوچکے ہیں، پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کیسز ختم کردیے ، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ 6 جون کو محفوظ کیا تھا۔6ستمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف وفاقی حکومت سمیت دیگر متاثرین کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم بحال کردی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں