میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنائی جائے ،اسحاق ڈار

غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنائی جائے ،اسحاق ڈار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حالات ابتر ہوچکے ، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے ۔ اسحاق ڈار نے ان خیالات کا اظہار دوسرے عرب اسلامک سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے لیے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔انہوں نے فلسطین کاز کے لیے عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کاوشوں کو قابل تعریف قرار دیا۔پاکستانی نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کے حالات ابتر ہوچکے ہیں، اسرائیل عالمی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں، اسرائیل ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے ۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں اسکولوں، اسپتالوں اور پناہ گزینوں کو نشانہ بنایا، پاکستان غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، غزہ میں فوری جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں