میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف نے بجلی سہولت پیکیج کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے بجلی سہولت پیکیج کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک
هفته, ۹ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی ایم ایف نے وزارت توانائی کے بجلی سہولت پیکیج کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کے پیکیج کے اطلاق کیلئے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے اجازت لی گئی تھی، آئی ایم ایف اگر اجازت نہ دیتا تو توانائی پیکیج کا اعلان نہیں کیا جانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی پیکیج کے تحت دیے گئے ریلیف پر بجٹ میں مختص رقم سے ایڈجسٹمنٹ ہو گی، پیکیج ریلیف دینے کیلئے وزارت توانائی، وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بات کی۔وزارت توانائی کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ توانائی پیکیج کے ذریعے ریلیف دینے سے مالیاتی خسارہ نہیں بڑھے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ مدت ختم ہونے پر دوبارہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈسکس کیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توانائی ریلیف پیکیج کی مدت معیار میں اضافے کا فیصلہ بھی آئی ایم ایف کی اجازت سے کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں