میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹرمافیا کے خلاف ایکشن، چوری کا پانی لانے والے ٹینکر پر 15لاکھ جرمانہ ہوگا

واٹرمافیا کے خلاف ایکشن، چوری کا پانی لانے والے ٹینکر پر 15لاکھ جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی واٹر کارپوریشن نے حب کینال سے چوری کا پانی کراچی لانے والے ٹینکرز پر پندرہ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک ہزار گیلن والے ٹینکر سے تین لاکھ پچاس ہزار، دوہزارگیلن والے ٹینکر سے پانچ لاکھ روپے تین ہزارگیلن والے ٹینکر سے ساڑھے سات لاکھ،پانچ ہزارگیلن والے ٹینکرسے دس لاکھ اور دس ہزارگیلن والے ٹینکر سے پندرہ لاکھ روپے جرمانہ وصول کیاجائے گا۔ بھاری جرمانے کا فیصلہ پانی مافیا کے خاتمے کیلئے کیاگیا ہے ۔پانی مافیا حب کینال کے اطراف میں گڑھوں میں پانی جمع کرکے ٹینکروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں