میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی صدارتی انتخاب تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ثابت

امریکی صدارتی انتخاب تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ثابت

ویب ڈیسک
جمعرات, ۷ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکا میں صدارتی انتخاب کی دھوم پوری دنیا میںرہی۔رواں برس کا انتخابی میلا امریکی تاریخ کا سلسلہ مہنگا الیکشن رہا جس میں امیدواروں نے انتخابی مہم پر مجموعی طور پر تقریباً 16 ارب ڈالر خرچ کرڈالے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 2020 میں انتخابی مہم کے دوران 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے تھے ۔نائب صدر کملا ہیرس صدارتی دوڑ کے لیے فنڈ ریزنگ میں ایک اہم شخصیت رہی ہیں، جنہوں نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ اکٹھا کیا، جس میں 40 فیصد چھوٹے عطیہ دہندگان سے آئے ۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے لیے براہ راست 382 ملین ڈالر اکٹھے کیے ، جس میں 28 فیصد چھوٹے عطیہ دہندگان سے ، اور اضافی 694 ملین ڈالر متعلقہ کمیٹیوں سے وصول کیے ۔اخراجات کا ایک بڑا حصہ یعنی 10 ارب 50 کروڑ ڈالر اشتہارات پر خرچ کیا گیا، جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ خرچ کیا۔کل اشتہاری اخراجات کا 17 فیصد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر خرچ کیا گیا۔ پنسلوانیا سوئنگ ریاستوں میں سرفہرست ہے جس نے صرف صدارتی دوڑ کے اشتہارات پر 264 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں