میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کووڈ 19 ویکسین خریداری، پاکستان نے 25کروڑ ڈالرمختص کر دیے

کووڈ 19 ویکسین خریداری، پاکستان نے 25کروڑ ڈالرمختص کر دیے

ویب ڈیسک
پیر, ۱۴ دسمبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان نے کووڈ 19 ویکسین کی خریداری کے لیے مختص اپنے فنڈز کو 25 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیااس حوالے سے قومی صحت سروسز (این ایچ ایس) کی پارلیمانی سیکریٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے بتایا کہ ویکسین کی خریداری کے لیے مختص رقم کو 25 کروڑ ڈالر تک بڑھا دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک سے زیادہ کمپنی کے ساتھ خریداری کا معاہدہ کریں گے تاکہ (دستیاب ویکسین کی ناکامی کی صورت میں) ہم ویکسین کا حصول یقینی بناسکیں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں روس نے اپنی ویکسین کی پیشکش بھی کی تھی، ہم اس کی حفاظت اور افادیت کو دیکھ رہے ہیں کیونکہ عوام کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ویکسین کب دستیاب ہوگی تو ڈاکٹر نوشین کا کہنا تھا کہ یہ اْمید ہے کہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک ویکسین کی ڈیلوری شروع ہوجائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم ہر کسی کو ویکسین دینے نہیں جارہے، ہماری ترحیجی فہرست کے مطابق پہلے مرحلے میں کووڈ 19 مریضوں کو دیکھنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور 65 سال سے بڑے افراد کو ویکسین دی جائے گی، دوسرے مرحلے میں باقی ہیلتھ کیئر ورکرز اور 60 سال سے بڑے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ گاوی کی جانب سے بھی 20 فیصد آبادی کے لیے ویکسین فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے جس میں تقریباً 45 کروڑ لوگ آتے ہیں۔ڈاکٹر نوشین کے مطابق2021 کے اختتام تک یہ (ویکسین) عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔اس موقع پر ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ فائزر کی جانب سے ویکسین کو ٹھنڈی جگہ (کولڈ چین) میں رکھنے کے لیے خصوصی کنٹینرز کی پیشکش کی تھی جبکہ ویکیسن کو 5 دن کے لیے عام فریزر میں رکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں