میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رائٹ سائزنگ ، عارضی اور ہنگامی تمام آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

رائٹ سائزنگ ، عارضی اور ہنگامی تمام آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۶ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت تمام عارضی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خزانہ نے تمام عارضی اور ہنگامی آسامیاں ختم کرنے کا وفاقی کابینہ کا فیصلہ عمل درآمد کے لیے تمام وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کوبھجوادیا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام عارضی اور ہنگامی آسامیوں کوختم کیا جائے ، وفاقی کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ، یہ فیصلے حکومتی رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے تحت کیے گئے ہیں، ان اقدامات کے تحت نائب قاصد، سیکورٹی گارڈ، مالی، خاکروب سینٹری ورکرز، ریکارڈ سارٹر، کارپنٹر، الیکڑیشن پلمبر کی آسامیاں ختم کی جائیں گی ،ان آسامیوں کے لیے نئی بھرتیوں پربھی پابندی عائد ہوگی-وفاقی اداروں میں کلیننگ، پلمبنگ اور باغبانی کا شعبہ آوٹ سورس کیا جائے گا،مستقبل میں وزارتیں، ڈویژنز اور ادارے ایسی بھرتیاں نہیں کریں گی،وزارتوں، ڈویژنز،ادروں میں خالی آسامیوں کو ڈائینگ پوسٹس تصور کیاجائے گا،جنرل کامن اور نان کور سروسز کوآوٹ سورسنگ کے ذریعے مینیج کیاجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں