میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ، 3دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ، 3دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۴ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، ایف سی اور پولیس نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشان دہی پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے ۔سیکورٹی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والوں کو بڑی کامیابی ملی ہے جہاں انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشان دہی پر کامیاب آپریشن کیا گیا اور بلوچستان ایک اور بڑی تباہی سے بچ گیا۔بیان میں کہا گیا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مختلف علاقوں راہشام اور ضلع موسیٰ خیل میں بی ایل اے کے دہشت گردوں کی موجودگی نشان دہی کی تھی جہاں دشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی، ایف سی، اور پولیس نے کامیاب مشترکہ کارروائی کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رات کے تاریکی میں دہشت گرد گروپ کو گھیرے میں لیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے اور دو کو زندہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ 5 سے 7 دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔سیکورٹی فورسز کے مطابق فورسز کی جانب سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کا پیچھا کیا جا رہا ہے ۔مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے اور گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ بھی کی جا رہی ہے ۔سی ٹی ڈی بلوچستان نے دہشت گردوں کے خلاف واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں