میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں مکمل پابندی، چنگچی عدالتی حکم پر چلائے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی میں مکمل پابندی، چنگچی عدالتی حکم پر چلائے جارہے ہیں، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ اسمبلی میں اراکین کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے پورے نظام کو آن لائن کردیا گیا ہے ۔۔ کراچی میں چنگچی رکشہ چلانے پر مکمل پابندی ہے لیکن عدالتی حکم امتناع کے باعث انہیں بند نہیں کرسکتے ۔۔ اے این یف نے کچھ یونیورسٹی ملازمین کو منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت میں بیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔۔ وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نے ایوان کو بتایا کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مکمل طور پر آن لائن کردیا گیا گیا۔۔ کسی کو رجسٹریشن کے بغیر سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہے ۔۔ پورٹ اور شوروم پر آنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن بھی وہیں ہورہی ہے ۔۔ کراچی میں چنگچی رکشے چلانے پر پابندی عائد ہے لیکن عدالتی حکم پر رکشے چلائے جارہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے ایوان کو بتایا کہ انسداد منشیات کے حوالے سے ایکسائز اور اے این ایف مشترکہ کارروائیاں کررہے ہیں۔۔ اے این ایف نے کئی یونیورسٹی ملازمین کو منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔ اپوزیشن اراکین نے سڑکوں کی تباہ حالی ۔ پانی بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیے۔ پیپلزپارٹی کے رکن فیاض بٹ نے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس نہ بلائے جانے پر اسپیکر سے احتجاج کیا۔ اجلاس کا ایجنڈا پورا ہونے پر اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں