میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ، کروڑوں کی کمائی کیلئے علی رضا ابڑو مقرر

سیہون ڈیولپمنٹ، کروڑوں کی کمائی کیلئے علی رضا ابڑو مقرر

ویب ڈیسک
پیر, ۲۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :ابراہیم انڑ) ایس ڈی اے اور ٹاؤن اینڈ پلاننگ میں نجی شخص کا سسٹم متحرک، دونوں اداروں کے امور صوبائی وزیر کے قریبی شخص کے بیٹے علی رضا ابڑو کے حوالے، بھاری وصولیاں، تفصیلات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ڈائریکٹر ٹاؤن اینڈ پلاننگ حیدرآباد میں نجی شخص کا سسٹم متحرک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، اطلاعات کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن اینڈ پلاننگ کے تمام امور صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی قریبی ساتھی اور سیسی کے بورڈ آف گورنگ کے ممبر محمد خان ابڑو کے بیٹے علی رضا ابڑو کے حوالے کردیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات میں اکثر معاملات محمد خان ابڑو کے حوالے کردیے ہیں جس نے اپنے بیٹے کو بھی میدان میں اتار دیا ہے، علی رضا سسٹم کے تحت بدنام زمانہ سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو اور ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ کچھ عرصہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے گریڈ 18 کے پروٹوکول افسر احمد سولنگی کو ڈیپوٹیشن پر غیرقانونی طور پر ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ تعینات کیا گیا تھا، ذرائع کے مطابق علی رضا ابڑو سسٹم نے سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور ٹاؤن اینڈ پلاننگ حیدرآباد کے افسران کو وصولیوں کا ٹاسک دے دیا ہے اور اس سلسلے میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کو نوٹیسز جاری کرکے کروڑوں روپے وصول کرکے معاملات ختم کئے جاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں