میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واسا کے ایگزیکٹیو انجینئر اصغر میمن کی اینٹی کرپشن میں طلبی

واسا کے ایگزیکٹیو انجینئر اصغر میمن کی اینٹی کرپشن میں طلبی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اینٹی کرپشن نے ایگزیکٹو انجینئر واسا اصغر میمن کو آج ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، تحقیقات میں عدم تعاون پر اینٹی کرپشن کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر واسا کو مراسلہ، اصغر میمن کے خلاف تادیبی کاروائی کی سفارش، تفصیلات کے مطابق واسا میں جونیئر کلرک کے طور پر بھرتی ہوکے گریڈ 18 تک پہنچنے والے ایگزیکٹو انجنیئر اصغر میمن کو آج اینٹی کرپشن نے رکارڈ سمیت کراچی طلب کرلیا ہے، انسپکٹر انکوائریز شعیب احمد سومرو نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر واسا کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اصغر میمن کے خلاف تادیبی کاروائی (ڈسپلنیری ایکشن) کی جائی، اینٹی کرپشن نے ایگزیکٹو انجنیئر اصغر میمن کو آج بھرتی، ، تبادلوں اور تقرریوں کے آرڈرز، تعلیمی دستاویزات، سروس بک، سروس رکارڈ اور بینک اسٹیٹمینٹ سمیت طلب کرلیا ہے، اینٹی کرپشن نے مراسلے میں لکھا ہے کہ اگر اصغر میمن طلب کئے گئے دستاویزات سمیت حاضر نہیں ہوا تو اس کے خلاف رولز 1993ع کے تحت ایکشن لیا جائے گا، واضع رہے کہ اینٹی کرپشن اصغر میمن کی بھرتی، ترقیوں اور دوران ملازمت یونیورسٹی میں پڑہائی پر تحقیقات کر رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں