نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ حکومت نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے کیخلاف کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ اور ٹیکسیشن کے نظام کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی گھر بیٹھے دینے کا فیصلہ کرلیا۔سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا اعلیٰ سطح کا کراچی میں اجلاس ہوا۔۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے نجی گاڑیوں پر سرکاری نمبر پلیٹس لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کردیئے۔۔ محکمہ ایکسائز۔ ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول نے سالانہ ٹیکس محصولات کا 34 فیصد تین ماہ 23دن میں حاصل کرلیا۔۔ شرجیل انعام میمن نے ٹیکس ٹارگیٹس بڑھانے اور ٹیکس وصولیاں تیز کرنے کے احکامات جاری کردیئے