سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
جرات ڈیسک
جمعه, ۲۸ اگست ۲۰۲۶
شیئر کریں
فیلڈ مارشل سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کی ملاقات، پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال
…………………………
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنی کردار ضروری ہے، نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتِ حال اور پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا ہے۔


