پی پی کاجلسہ حیدرآباد، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کا حیدرآباد میں جلسہ، سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال، بلدیاتی نمائندے جلسے کیلئے فنڈ دینگے، یو سی چیئرمین پر دو لاکھ اور ٹاؤن چیئرمین پر 10 لاکھ مقرر، تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں سانحہ کارساز پر جلسے کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جلسے کی تیاریوں کی سلسلے میں سرکاری وسائل کا نیبے دریغ استعمال کرتے ہوئے محکمہ بلدیات کی گاڑیاں وہ ملازمین نجی وہ سرکاری املاک پر بڑے بڑے پینافلیکس اور بئنرز آویزاں کر رہے ہیں، شہر بھر میں سرکاری وسائل پر پینافلیکس اور بئنرز کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے، روزنامہ جرات سے بات چیت کرتے ہوئے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے معتدد بلدیاتی نمائندوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں جلسے کے اخراجات کی مد میں پارٹی فنڈ جمع کرانے کو کہا گیا ہے، حیدرآباد کے فی یو سی چیئرمین پر دو لاکھ جبکہ ٹاؤن چیئرمین پر 10 لاکھ تک کی رقم فنڈ میں جمع کرانے کو کہا گیا ہے، ذرائع کے مطابق جلسے میں کروڑوں روپے اخراجات بلدیاتی نمائندوں سے حاصل کردہ رقم سے پورے کئے جائیں گے ۔