میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈر، فہد اور فیصل احسان سسٹم سے جوڑ توڑ میں مصروف

بن احسان بلڈر، فہد اور فیصل احسان سسٹم سے جوڑ توڑ میں مصروف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۶ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلسازی بے نقاب، بن احسان گرین سٹی کی 10 ایکڑ زمین کی چوکڑی سروے نہ ہونے کا انکشاف، ایس ڈی اے این او سی منسوخ کر چکی، فہد احسان اور فیصل احسان کی ایس ڈی اے سسٹم سے سازباز کی کوشش، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مزید جعلسازیاں بے نقاب ہو گئیں ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی کے نام ہاؤسنگ اسکیم شروع کی تھی تاہم اس کی ابتدائی این او سی 10 ایکڑ 27 گہنٹے پر لی گئی، ذرائع کے مطابق مذکورہ زمین کے کھاتے بھی جعلسازی کے ذریعے تبدیل کروائے گئے اور مذکورہ زمین کی چوکڑی سروی نہ ہونے کے باوجود غیرقانونی طور پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سابق سسٹم نے کروڑوں روپے لے کر این او سی جاری کی، کچھ عرصہ بعد چوکڑی سروی نہ ہونے اور زمین کی جعلسازی کا بھانڈہ پھوٹنے کے بعد ایس ڈی اے نے متعدد خطوط جاری کرکے مذکورہ اسکیم کی این او سی ہی منسوخ کردی تاہم جعلساز بلڈر فہد احسان نے سسٹم کو لاکھوں روپے رشوت دے کر غیرقانونی بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری رکھا اور اربوں روپے ہتھیا لئے، فھد بن احسان نے حیدرآباد میں جعلسازی کا بھانڈہ پھوٹنے کے بعد کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقعے اپنے آفیس کے ذریعے بکنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور ایک ہزار روپے ماہانہ پر پلاٹ کا لوگوں کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے ہتھیا لئے جبکہ فھد احسان جس زمین کی دعویدار ہے وہ زمین اس کے پاس موجود ہی نہیں ہے اور نہ کوئی دوسری زمین موجود ہے، فھد احسان مختلف ریئل ایکسپو میں بئنرز اور اسٹالز لگا کر لوگوں کو دھوکہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے موجودہ ڈائریکٹر ماسٹر پلان غلام شبیر سومرو کا سسٹم بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جعلسازی کو تحفظ دینے کیلئے فھد احسان کے بھائی فیصل احسان سے سازباز کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق فیصل احسان نے معتدد بار ڈائریکٹر ماسٹر پلان شبیر سومرو سے ملاقات کرکے لین دین کے معاملات طے کرنے کی کوشش کی ہے، فھد احسان کی جانب سے جعلسازی کے ذریعے 53 ایکڑ زمین ظاہر کرنے اور مختیارکار کی جانب سے جاری لیٹر میں جعلسازی کے میگا فراڈ کے انکشافات آئندہ شامل اشاعت کئے جائیں گے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں