میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ میں جہالت راج، 18ماہ میں 200 افراد سیاہ کاری کے الزام پرقتل

سندھ میں جہالت راج، 18ماہ میں 200 افراد سیاہ کاری کے الزام پرقتل

ویب ڈیسک
هفته, ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) سندھ میں 18ماہ کے دوران سیاہ کاری کے الزام میں خواتین سمیت 208 افراد قتل ہونے کا انکشاف سامنے آگیا، سب سے زائد قتل کے واقعات ضلع جیکب آباد میں پیش آنے سے خواتین سمیت34 افراد مارے گئے، کئی ایسے واقعات کے مقدمے بھی درج نہیں کیے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی سماجی تنظیم سندھ سہائی آرگنائزیشن نے گزشتہ برس جنوری سے رواں سال 2024 کے جون ماہ تک ہونے والے قتل واقعات کے متعلق اعداد شمار جاری کردیے، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عائشہ دھاریجو، فہمیدہ ریاض، شیریں اسد، ایڈووکیٹ علی پلھ، ایڈووکیٹ سہیل میمن و دیگر سماجی رہنماؤں نے اس طرح کے واقعات کی بنیادی وجہ غربت، تعلیم کا فقدان، ڈاکو کلچر، قبائلی نظام،ملکیت کے تنازعات کو قرار دیا، انہوں نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میں سیاہ کاری کے الزام میں 22 خواتین اور 16 مرد مارے گئے، کشمور میں 17 خواتین، 6 مرد، سکھر میں 23، خیرپور میں 20، گھوٹکی میں 19، لاڑکانہ میں 12 قتل کے واقعات پیش آئے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی سیاہ کاری کے الزام میں 76 خواتین و مرد قتل کردیے گئے، انہوں نے بتایا کہ کئی ایسے واقعات ہوئے ہیں جن کے مقدمات بھی نہیں درج ہوسکے ہیں، جبکہ کچھ واقعات میں اسٹیٹ نے مدعی ہوکر مقدمے درج کروائے ہیں، اکثر واقعات کے بعد ورثاء دباؤ میں آنے کے بعد معاملات رفع دفع کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، حالیہ دنوں میں سکھر کے علاقے صالح پٹ میں شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کے زندہ دفن کردیا، ملزم کا بیوی پر یہ الزام تھا کہ وہ گھر چھوڑ کر بھاگ کئی تھی،جبکہ محرابپور میں بھی دو خواتین شمیم اور لال خاتوں کے قتل کاواقعہ پیش آیا، سماجی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ تھانوں میں زیادہ خواتین ایس ایچ اوز تعینات کی جائیں تاکہ خواتین کو مسائل بیان کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو، تعلیمی اداروں میں جنسی حراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات کو روکنے کے لیے دوسرے ادارے کے افسران و اساتذہ پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں، اغوا ہونے والی بچی پریا کماری کو بھی فوری طور پر بازیاب کروایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں