سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، بدعنوانی کی تحقیقات اینٹی کرپشن میں شروع
ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کرپشن، اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا، سندھ واچ فورم نے اینٹی کرپشن میں درخواست دائر کی تھی، تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں کرپشن پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے سندھ واچ فورم کے چیئرمین چنیسر آریسر کی جانب سے حیدرآباد اور کوٹری میں قواعد و ضوابط کے خلاف کچرے اٹھانے کا ٹھیکہ نثار سومرو، شکیل میمن، شھباز طاھر و دیگر کو دینے اور کروڑوں روپے کی کرپشن پر چیئرمین اینٹی کرپشن کے پاس درخواست دائر کی گئی تھی جس پر اینٹی کرپشن نے تحقیقات کی منظوری کی منظوری دیتے ہوئے چیئرمین سندھ واچ فورم کے چیئرمین کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے لیٹر جاری کیا تھا جس پر چیئرمین چنیسر آریسر نے ڈائریکٹر انکوائریز ون کے پاس اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔