میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خزانہ، سانگھڑ میں پنشن کی مد کے79کروڑ 40 لاکھ خرد برد

محکمہ خزانہ، سانگھڑ میں پنشن کی مد کے79کروڑ 40 لاکھ خرد برد

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ خزانہ آفیس سانگھڑ میں پینشن کی مد میں 79 کروڑ 40 لاکھ روپے فراڈ کا انکشاف، مالی سال 2022-2021 میں مختلف پنشنرز کی پینشن رقم غیرقانونی بڑھا کر رقم نکالی گئی، اکاوٹنٹ غلام رسول، تین سب اکاؤنٹنٹ محبوب خان، منظور علی، زوہیب حسن سمیت دو کمپیوٹر آپریٹر اور ایک ٹائپسٹ فراڈ میں ملوث، محکمہ خزانہ نے کارروائی نہیں کی، تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ آفس سانگھڑ میں پینشن کی مد میں 79 کروڑ 40 لاکھ میگا فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ 2022-2023ع کے مطابق مالی سال 2022-2021 میں محکمہ خزانہ افیس سانگھڑ میں مختلف پنشنرز اور فیملی پینشرز کی پینشن غیرقانونی بڑھا 79 ملین چالیس لاکھ کی رقم نکلوائی گئی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق مذکورہ فراڈ میں اکاوٹنٹ غلام رسول، تین سب اکاوٹنٹس محبوب خان، منطور علی، زوہیب حسن، دو سینئر کمپیوٹر آپریٹرز محسن علی دل، امیر بخش بوزدار اور ٹائپسٹ محمد یاسین کی آئی ڈیز استعمال کی گئیں، آڈٹ رپورٹ کے مطابق مئی 2023ء میں مذکورہ معاملے کے آگاہی متعلقہ ادارے کا دی گئی لیکن انہوں نے کوئی جواب دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں