میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کر دیا

اسلام آباد انتظامیہ نے خیبرپختونخوا ہاؤس سیل کر دیا

ویب ڈیسک
منگل, ۸ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں قائم خیبرپختونخواہ ہاؤس کو سیل کر دیا۔ کے پی ہاؤس میں مقیم 40سرکاری ملازمین کے اہلخانہ کو رہائشگاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے نے خیبرپختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کردیئے، سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف سیل کیے، اس مقصد کے لیے اسپیشل مجسٹریٹ، اسسٹنٹ کمشنر اور سی ڈی اے ٹیم خیبرپختونخواہ ہاؤس پہنچی۔سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر خیبرپختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کیے گئے کیوں کہ کے پی کے ہاؤس اسلام آباد کی لیز 2006میں ختم ہو چکی تھی، خیبرپختونخواہ ہاؤس کی لیز ختم ہونے پر سی ڈی اے نے انتظامیہ کو متعدد مراسلے بھیجے، جن میں سے آخری مراسلہ رواں سال تین مئی کو بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ کے پی ہاؤس کی تجدید کروائی جائے مگر کے پی ہاؤس انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی، متعدد نوٹسز کے باوجود تجدید نہیں کرائی گئی اس لیے عمارت سیل کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں