میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، خطرناک ناجائز تعمیرات پر کروڑوں کی کمائی

سندھ بلڈنگ، خطرناک ناجائز تعمیرات پر کروڑوں کی کمائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کو دانستہ چھوٹ دے کر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے ، اس وقت لیاقت آباد میں کالے گروپ سے معروف ضیاء اور زاہد کالا نے دھوم مچارکھی ہے ، ضلع وسطی میں ناجائز تعمیرات کا سلسلہ منظم انداز میں بدستور جاری ہے ، جہاں پرانی و کمزورعمارتوں پر بالائی منزلیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، اسی طرز پر لیاقت آباد کے پلاٹ نمبر 1/564اور4/794 کی کمزور بنیادوں والی عمارت پر بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروادی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اس منظم جرائم کے پسے پردہ ڈائریکٹر ڈیمالیشن سجاد خان ملوث ہیں ، جنہیں سسٹم کے ذریعے خطیر حصہ وصول ہوچکا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں