میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان گرین سٹی منصوبے میں جعلسازی بے نقاب

بن احسان گرین سٹی منصوبے میں جعلسازی بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی نامی جعلی منصوبہ، فہد احسان کی جعلسازی بے نقاب، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے 11 ایکڑ کی این او سی منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا، ضلع انتظامیہ بھی کاروائی کیلئے متحرک، تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلڈر کمپنی بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے ایم نائن موٹروے پر 11 ایکڑ کچھ گھنٹے پر مشتمل اسکیم بن احسان گرین سٹی کے نام سے شروع کی تھی تاہم فہد احسان نے اداروں کو سرمہ پہناتے ہوئے جعلسازی کے ذریعے اسکیم کو تین سو ایکڑ پر محیط دکھا کر الاٹیز سے اربوں روپے لے کر ہڑپ کرلئے، جاری کردہ این او سی زیادہ زمین پر بکنگ کرنے پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے فہد احسان کس معتدد خطوط لکھے لیکن بلڈر فہد احسان کی جعلسازی جاری رہی، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مذکورہ اسکیم کے خلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکیم کے 11 ایکڑ پر جاری این اور سی منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں کاغذی کارروائی شروع کردی گئی جبکہ ضلع انتظامیہ جامشورو نے فہد احسان کے پاس موجود 11 ایکڑ زمین کے کھاتوں کے چھان بین شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنری جامشورو کے سابق سسٹم نے کروڑوں روپے لے کر ایم نائن موٹروے پر کراچی کے مختلف بلڈرز کو جعلی کھاتے بنا کر سینکڑوں ایکڑ زمین دی جن میں اکثر کے کھاتے منسوخ ہو چکے ہیں، فہد احسان نے ٹھٹہ ضلع میں جعلی زمین الاٹمنٹ کیس میں زیر تفتیش نجی شخص سے بھی زمین خریدی تاہم اس زمین کے کھاتے بھی منسوخ ہو چکے ہیں، فہد احسان نے ٹھٹہ ضلع میں بھی جعلی منصوبے کے ذریعے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں