میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

کراچی میں پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف کریک ڈائون کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کی انتظامیہ نے ٹریفک سگنلز چوراہوں، بازاروں اور شاہراہوں پر موجود پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا۔اپنے دفتر میں منقدہ اجلاس میں کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ٹریفک سکنگرلز اور دیگر مقامات پر پیشہ ور گداگروں کی بھرمار سے شہری پریشان ہیں۔انہوں نے ڈپٹی کمشنرز اور ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کے خلاف مربوط کارروائی کریں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں گداگری کو کاروباری نیٹ ورک بنانے والو ں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارروائی کریں گے اجلاس مین گرا گری کی وجوہات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس سلسلہ مین اقدامات کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اس سلسلہ میں لاوارث بھکاری بچوں کے لیے بحالی سینٹر بنانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا جہاں پر انہیں تعلیم و تربیت اور کھانا فراہم کیا جاسکے بڑی عمر کے بے سہارا بھکاریوں کے لیے بھی لائحہ عمل بنانے پر غور کیا گیا فیصلہ کیا گیا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، محکمہ سوشل ویلفیئر گداگری کے خلاف کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں باالخصوص بچوں کے بھلائی کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون حاصل کیا جائے گا تاکہ ساتھ ساتھ ان کی بحالی کے لئے بھی کام کیا جا سکے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں