میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
موسیٰ خیل، گیس کمپنی کیمپ پر فائرنگ، 20 مزدور اغواکے بعد رہا

موسیٰ خیل، گیس کمپنی کیمپ پر فائرنگ، 20 مزدور اغواکے بعد رہا

ویب ڈیسک
پیر, ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں قومی شاہراہ پر گیس کمپنی کے کیمپ پر فائرنگ کر کے مسلح افراد 20سے زائد مزدوروں کو اغوا کر کے لے گئے ۔بعدازاں پولیس نے دعویٰ کیا کہ تمام مغویوں کو چھوڑ دیا گیا ہے۔ تاہم اغوا و رہائی کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں اور اغوا ہونے والوں اور کرنے والوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ بلوچستان کا ضلع موسیٰ خیل ‘لورالائی اور رکھنی بارکھان کے درمیان واقع ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں پنجگور کے علاقے خدا آبادان میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی تھی جس سے محنت مزدوری کیلئے آئے 7 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا۔اس سے قبل رواں سال اگست میں موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کو قتل کر دیا گیا تھا۔اس واقعے سے متعلق ایس ایس پی موسیٰ خیل ایوب اچکزئی نے کہا تھا کہ تمام افراد کو ٹرکوں اور مسافر بسوں سے اتار کر فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے گیس کمپنی کے کیمپ سے آج صبح 20 مزدوروں کو اغواء کیا تھا، جنہیں چھوڑ دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے فائرنگ کے بعد گیس کمپنی کے 8 بلڈوزر جلا دیے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں