میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی جناح ایئرپورٹ پرپارکنگ مافیا کا راج برقرار

کراچی جناح ایئرپورٹ پرپارکنگ مافیا کا راج برقرار

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جیریز انٹرنیشنل نے پارکنگ فیس میں ہوشربا اضافہ کردیا ۔مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کو لاگوکیے بغیر جیریز انٹرنیشنل کو پارکنگ فیس بڑھانے کا کھلا اختیار دینے میں کچھ بااثر افراد بھی شامل ہیں جو اس اضافی رقم سے نوازے جارہے ہیں جبکہ اس معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے چپ سادھ لی ہے ۔بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود پارکنگ کی جگہ پر نہ تو کوئی شیڈ میسر ہے اور نہ ہی گاڑی کے کسی نقصان کی ذمہ داری لی جاتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پارکنگ کا ٹھیکہ جیریز انٹرنیشنل کو د یا ہے۔ذرائع کے مطابق فروری سے قبل جیریز انٹرنیشنل کار پارکنگ کی یومیہ 400روپے فیس لے رہی تھی جسے اب حیران کن طور پر 100فیصد بڑھا کر 800روپے کردیا گیا ہے ۔عوام پہلے ہی ایئرپورٹ میں داخل ہونے کے لیے مہنگے ٹکٹ خریدتی ہے اور اس کے بعد پارکنگ فیس کے نام پر اسے لوٹا جارہا ہے ۔اگر کوئی شخص بذریعہ ہوائی جہاز کہیں سفر کرتا ہے اور اپنی گاڑی یہاں پارک کرکے جاتا ہے تو اسے یومیہ 800روپے کے حساب سے فیس دینی ہوتی ہے جبکہ اس سے قبل پہلے دن کی فیس زیادہ ہوتی تھی اور دن بڑھتے کے ساتھ اس میں کمی کردی جاتی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ جیریز انٹرنیشنل کارلفٹنگ کے بھی ایک ہزار روپے چارج کرتی ہے ۔کارلفٹنگ کے دوران اگر گاڑی کو کوئی نقصان پہنچتا ہے تو اس کی کوئی ذمہ داری بھی نہیں لی جاتی ہے ۔بھاری رقم دینے کے باوجود مسافروں کی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں کسی کا تحفظ حاصل نہیں ہے ۔یہاں تک کہ وہاں شیڈ کی سہولت بھی موجود نہیں ۔ذرائع کے مطابق قواعد و ضوابط کو لاگوکیے بغیر جیریز انٹرنیشنل کو پارکنگ فیس بڑھانے کا کھلا اختیار دینے میں کچھ بااثر افراد بھی شامل ہیں جو اس اضافی رقم سے نوازے جارہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں