میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہسپتال، غیر معیاری ادویات پر ماہانہ 50کروڑ خرچ

جناح ہسپتال، غیر معیاری ادویات پر ماہانہ 50کروڑ خرچ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) جناح اسپتال اسپتال کی جانب سے ہر ماہ 50 کروڑ روپے کی جعلی ادویات خرید کرنے کا انکشاف سامنے آگیا، ایف آئی اے نے بڑے مقدار میں ممنوعہ ادویات سمیت فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے حکام نے انکوائری شروع کر کے اسپتال انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے جناح اسپتال میں جعلی و ممنوعہ ادویات کی خرید و فروخت کو بے نقاب کردیا، ایف آئی اے کی جانب سے اسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے خط کے مطابق کشمیر روڈ پر ایک گھر پر چھاپا مار کر معصوم احمد نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے بڑے مقدار میں اسمگل شدہ ادویات اور لینسز برآمد ہوئے ہیں، موقع پر ملزم نے رضاکارنہ طور پر ممنوعہ ادویات کی فروخت کا اعتراف جرم بھی کیا ہے، ملزم سے جناح اسپتال انتظامیہ اسمگل شدہ ممنوعہ ادویات لیتی رہی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ جناح اسپتال کے کسی ذمہ دار افسر کو ایف آئی اے کی انکوائری میں بھیجا جائے، جس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں