محکمہ ماحولیات، صوبائی وزیر کا بدعنوان سیپا افسران کے خلاف ایکشن
شیئر کریں
محکمہ ماحولیات کے ماتحت سیپا میں ڈی جی سیپا نعیم مغل کے من پسند افسر کے خلاف وزیر ماحولیات کو کرپشن شکایتیں۔ وزیر ماحولیات کے احکامات پر دلشاد انصاری کا تبادلہ کر دیا گیا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ماحولیات کے سیکریٹری تمیز الدین کھیڑو نے گریڈ 18 کے افسر اور ضلع سینٹرل کے انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر(ٹیکنیکل) دلشاد احمد انصاری کو تمام عہدوں سے فارغ کر کے محکمہ ماحولیات کے سیکریٹریٹ سائیڈ میں تعینات کیا ہے۔ جبکہ گریڈ 19 کے ڈائریکٹر(ٹیکنیکل) عاشق علی لانگاہ کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی اضافی چارج سے دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیپا کے نان کیڈر ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل کے من پسند افسر دلشاد انصاری نے ضلع سینٹرل میں کاروباری افراد اور صنعتکاروں سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت طلب کی جس پر صنعتکاروں نے وزیر ماحولیات دوست محمد راہموں کو شکایت کی جس پر وزیر ماحولیات نے نوٹس لے کر دلشاد انصاری کو تمام عہدوں سے فارغ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد دلشاری انصاری کو سیکریٹریٹ سائیڈ رپورٹ کروایا گیا ہے۔