قاضی فائز عیسی ملا ہوا ہے،ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے،عمران خان
شیئر کریں
عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ثابت ہوچکا ہے کہ قاضی فائز عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہاں ایکسٹینشن مافیا ناجائز توسیع لینا چاہتا ہے گینگ آف تھری مافیا اپنی توسیع کے لیے ملک کے مستقبل اور اداروں کو تباہ کر رہا ہے، حمود الرحمان کمیشن رپورٹ کا خلاصہ ہے کہ ایک آدمی نے اپنی طاقت کے لیے ملک کی جمہوریت کو تباہ کیا۔ثابت ہوچکا ہے کہ قاضی فائز عیسی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے قاضی فائز عیسی ان کا ایک کھلاڑی اور سکندر سلطان راجہ دوسرا کھلاڑی ہے تھرڈ امپائر ان کا کپتان ہے جو سارا کچھ کنٹرول کر رہا ہے، قاضی فائز عیسیٰ ہم پر ہونے والے ظلم کو تحفظ دیتا رہا قاضی فائز عیسی کا کام تھا کہ وہ بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا۔ٹرائل کے بغیر ہمارے لوگ 16 ماہ سے جیلوں میں ہیں، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری بیماری کے باوجود جیلوں میں ہیں، قاضی فائز عیسی نے ایک بھی جوڈیشل انکوائری نہیں کروائی۔ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ جو پارٹی جیتی اس کو اقتدار دیتے الٹا ہمارے دفاتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ نے انہیں پروٹیکشن دی ہوئی ہے اور آئینی ترامیم قاضی کی توسیع کے لیے ہیں، قاضی فائز عیسیٰ کو بیکری میں جس نے ذلیل کیا اس کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا گیا ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور شرم آنی چاہیے، انسانوں کے معاشرے کو ڈنڈے سے نہیں اخلاقیات سے چلایا جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہفتے کے روز سب کو راولپنڈی میں احتجاج کی کال دیتا ہوں ہم جلسے کی اجازت نہیں لے رہے احتجاج کا اعلان کر رہے ہیں، ہمارے وکلا بھی کل سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔