میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخصوص نشستوں کا فیصلہ،الیکشن کمیشن میں پھوٹ پڑ گئی،دوارکان فیصلے پر عملدرآمد کے حامی،تین مخالف

مخصوص نشستوں کا فیصلہ،الیکشن کمیشن میں پھوٹ پڑ گئی،دوارکان فیصلے پر عملدرآمد کے حامی،تین مخالف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ احکامات پر عملدرآمد کا معاملہ، الیکشن کمیشن ممبران کی آراء تقسیم ہو گئیں۔ذرائع کے مطابق دو ممبران سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے حامی جبکہ چیف الیکشن کمیشن سمیت تین ارکان دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر قائم ہیں۔الیکشن کمیشن ساتویں اجلاس میں بھی کسی حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، لیگل ٹیم کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ ہونے تک معاملہ موخر کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق دو ارکان نے رائے دی ہے کہ سپریم کورٹ نے احکامات آرٹیکل 187 کے تحت دیئے، عملدرآمد کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں، تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد عملدرآمد نہ کرنے کی کوئی گنجائش نہیں بچی۔اجلاس میں تمام ارکان کی جانب سے عدم اتفاق کی وجہ سے معاملہ پر جمعرات کو پھر بیٹھنے کا فیصلہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں