میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان گرین سٹی ، سرکاری کھاتوں میں جعلسازی سے کروڑوں کا فراڈ

بن احسان گرین سٹی ، سرکاری کھاتوں میں جعلسازی سے کروڑوں کا فراڈ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

10 ایکڑ کی این او سی پر سینکڑوں ایکڑ کی بکنگ، بن احسان گرین سٹی کے نام پر لوگوں سے کروڑوں روپے لوٹ لئے گئے، زمین کا ریونیو ریکارڈ بھیجا مشکوک، ترقیاتی کاموں کے نام پر دھوکہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ایس ڈی ایکا فہد نامی بلڈر کے خلاف کاروائی کرنے اجتناب، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی کے نام سے لوگوں سے کروڑوں روپے ڈکار لینے کا انکشاف ہوا ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز مالک فہد بن احسان نے چند سال قبل کچھ ایکڑ زمین لے کر بن احسان گرین سٹی کے نام ہاؤسنگ اسکیم کا آغاز کیا تھا، ملنے والے معلومات کے مطابق چند ایکڑ زمین کا جعلسازی کے ذریعے ریونیو ریکارڈ تبدیل کیا گیا اور اس تمام جعلسازی میں ڈپٹی کمشنر جامشورو کا سابق سسٹم ملوث تھا، فہد بن احسان نے 10 ایکڑ کچھ گھنٹے زمین کے کھاتے جعلسازی کے ذریعے تصدیق کروا کے سیوہن ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے این آو سی لی اور حیدرآباد کراچی سمیت دیگر شہروں میں سستے پلاٹس کے نام لوگوں کا دھوکہ دینے کیلئے نجی ایجنٹس چھوڑ دئے، ذرائع کے مطابق سستے پلاٹس کی آڑ میں لوگوں سے کروڑوں روپے وصول کیے گئے اور لوگوں کو جعلی لیے آؤٹ پلان دیکھا کر اسکیم کو سینکڑوں سیکڑوں پر محیط دکھایا گیا، لوگوں کو پھنسانے کیلئے حیدرآباد سمیت سائٹ پر مختلف پروگرام کرکے مشہور شخصیات کو پروجیکٹ کی تشہیر میں شامل کیا گیا، ذرائع کے مطابق فھد بن احسان نے منظم ٹیم نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں سے موجود زمین سے زیادہ بکنگ کی اور کروڑوں روپے وصول کئے جبکہ ہاؤسنگ اسکیم کی جگھ پر دو سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کو غیرقانونی طور پر این او سی سے زائد زمین دکھا کر بکنگ و تشہیر کرنے پر نوٹیس جاری کئے لیکن محکمہ بلدیات کے سسٹم ماہانہ لاکھوں روپے لیکر فھد بن احسان نامی بلڈر کو تحفظ فراہم کع رہا ہے جس کے باعث لوگوں کو جھانسے میں آکر جمع پونجی دینے کا سلسلہ جاری ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران بن احسان گرین سٹی نامی پراجیکٹ کے خلاف کاروائی دے مسلسل اجتناب کر رہے ہیں جبکہ بااثر بلڈر صوبائی وزیر بلدیات کے قریب دوست ہونے کا دعویدار بھی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں