میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ زراعت،کچن گارڈن کٹس میں کروڑوں کی بے ضابطگی

محکمہ زراعت،کچن گارڈن کٹس میں کروڑوں کی بے ضابطگی

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ زراعت سندھ، سیاپیپ پراجیکٹ میں کچن گارڈن کٹس کی فراہمی کی مد میں 14 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف، پی سی ون کی برخلاف سرسو نامی این جی او کو کٹس فراہمی کا ٹھیکہ دیا گیا، کٹس کی فراہمی کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے، آڈٹ رپورٹ میں معاملے کی تحقیقات کی سفارش، تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے پراجیکٹ سیاپیپ میں کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ 2023-24 کے مطابق پی سی ون کے برخلاف کچن گارڈن کٹس تقسیم کا ٹھیکہ سرسو نامی غیر سرکاری تنظیم کو دیا گیا جبکہ کچن گارڈن کٹس کی فراہمی کے ٹھیکے میسرز پیپرلنکن اور میسرز مینجمنٹ ڈیولپمنٹ نامی کمپنیوں کو دیا گیا جنہیں 14 کروڑ 87 لاکھ رقم کی ادائیگی چیک کے ذریعے کی گئی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق کچن گارڈن کٹس کی فراہمی کا کوئی رکارڈ ہی نہیں اور آگاھ کرنے کے باجود رکارڈ نہیں دیا گیا، آڈٹ رپورٹ نے مامرے پر تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں