شاہ فیصل پیپلز ٹاؤن، قادیانیوں کی فتنہ گاہ کے خلاف علاقہ مکین متحد
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی سب ڈویژن شاہ فیصل پیپلز ٹاؤن الفلاح سوسائٹی پلاٹ نمبر 45/ 107 پر قادیانیوں کی فتنہ گاہ کے قیام پر تمام مکاتب فکر و مسالک کے علمائے کرام و رہائشیوں کا سخت احتجاج رنگ لے آیا علاقہ مکینوں نے فتنہ گاہ کا قیام یکسر مسترد کرتے ہوئے اعلان جنگ کردیا علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بچوں پر اس منحوس فتنے کا سایہ نہیں پڑنے دینگے ‘ مسلم بن کذاب ‘ اور اسکے پیرو کاروں کا انجام یاد رہے ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے یہی ہماری ریڈ لائن ہے اسے کسی نے غلطی سے بھی عبور کرنا چاہا تو بھاری قیمت چکانا ہوگی ہمارا سب کچھ آپﷺ پر قربان ہم خلیفہ اول کے اس مقعولے پر کھڑے ہیں جب شافع محشر نے دریافت کیا اے صدیق گھر میں بھی کچھ چھوڑا تو سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ و تعالیٰ عنہ نے جواباً عرض کیا اے اللہ کے رسولﷺ گھر میں اللہ و اسکا رسولﷺ کا سہاراکافی ہے ، علاقہ مکینوں کی جانب سے لگائے جانے والے فلک شگاف نعرے جن میں نعرہ تکبیر و نعرہ رسالتﷺ سے علاقہ گونج اٹھا ، یاد رہے کہ اس فتنہ گاہ کے خلاف احتجاج میں تحریک لبیک پاکستان ‘ جماعت اسلامی ‘ جمعیت علمائے پاکستان و اسلام ‘ سنی تحریک ‘ سپاہ صحابہ ‘ جماعت الدعوہ ‘ اسلامی جمعیت طلبہ ‘ تحریک ختم نبوت ‘ پاکستان پیپلز پارٹی و دیگر جماعتوں سمیت جامع مسجد مصطفائی و مسجد فیض الغفور کے اماموں اختر شاہ و شبیر صاحب نے بھی فتنہ گاہ کے خلاف بھرپور احتجاج و کردار ادا کیا جبکہ جامع مسجد نور کے انتظامی عہدے داران نے بھی فتنہ گاہ کے خلاف بھرپور کردار ادا کیا جبکہ مزکورہ فتنہ گاہ کے قیام کے حوالے سے شاہ فیصل کالونی کے رہائشی جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن بلال ناصر نے بھی اس فتنہ گاہ کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا انھوں نے علاقے کے رہائشیوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کا خوب لہو گرمایا اور کہا کہ اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہم اس فتنہ گاہ کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے اختر شاہ امام فیض الغفور کا کہنا تھا ختم نبوت پر ہم اپنی جانیں قربان کردینگے جامع مسجد مصطفائی کے امام نے کہا نبی پاک کی حرمت پر جان و مال سب قربان ادھر کیے جانے والے مظاہرے میں وائس چیرمین یوسی نمبر 2 عبدل باسط ‘ وائس چیئرمین یوسی 3 ندیم راجو نے بھی شرکت کی جبکہ سی سینٹر شاپنگ مارکیٹ کے عزیز بھائی نے کرائے دار جاوید جیدی جو کہ اس فتنہ گاہ کیلے سرگرم تھا اسے گھر خالی کرنے کا نوٹس بھی دے دیا نمائندہ جرات سے بات چیت کرتے ہوئے اختر شاہ نے بتایا کہ اس فتنہ گاہ کے خلاف تمام مسلمان یکجا ہیں جبکہ اس سارے معاملے پر عزیز بھائی نے بھی بھرپور کردار ادا کیا انھوں نے بتایا کہ فتنہ گاہ کا کام بھی روک دیا گیا ہے جبکہ امام جامع مسجد مصطفائی کا کہنا ہے یہ پلاٹ خرید کر ہم مسجد و مدرسہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں اس فتنہ گاہ کے حوالے سے شاہ فیصل کی عوام کا کردار بھی مثالی رہا۔