بلدیہ عظمیٰ ،سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی معطل ، مزید افسران کا گھیرا تنگ
شیئر کریں
( رپورٹ: جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی سینئر ڈائریکٹر کچی آبادی معطل کردیئے گئے جبکہ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کلک کی رپورٹ پر بیک وقت دو سرکاری نوکریوں کے حامل افراد بھی نشانے پر آگئے دوہری نوکری اور دُہری تنخواہ لینے والے افسران و ملازمین کے خلاف بھی بڑی کاروائی کا آغاز کہا جارہا ہے کہ نیب اور اینٹی کرپشن کی سفارشات پر ارشاد آرائیں کے خلاف کارروائی کی اطلاعات زیر گردش ہیں جبکہ صیف عباس، صباح الاسلام، شارق الیاس، وسیم شیخ کے خلاف بھی کاروائی کے قوی امکانات ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشاد آرائیں کو ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات نے معطل کیا ہے بتایا جارہا ہے کہ انکے خلاف لوکل گورنمنٹ میں انکوایریز چل تھیں جس بنیاد پر انھیں ڈی سیٹ کیا گیا ہے یاد رہے کہ انھیں سابق سکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ ضمیر عباسی کی مکمل سرپرستی حاصل تھی جسکے سبب وہ دوبارہ سیٹ پر فائز ہوئے اور انکے خلاف چلنے والی انکوایریز سست روی کا شکار تھیں ذرائع کا کہنا ہے کہ انکی سروس پروفائل کے مطابق وہ بنیادی طور پر محکمہ تعلیم کے ملازم ہیں۔ انہوں نے استعفیٰ دیئے بغیر بلدیہ لانڈھی میں آصف حسنین سابق ایم این اے اور ٹاؤن ناظم کی اشیرباد کے تحت قوانین کے برخلاف جوائنگ دی اور تیز ترین ترقیاں بھی لیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ انھیں لوکل گورنمنٹ نے ریورٹ بھی کر دیا تھا مگر سسٹم افسر بن کر وہ سپر سیڈ کرتے رہے۔ لیکن کلک میں ڈیٹا جانے کے بعد سافٹ ویئر نے لگ بھگ دو سو پچاس ایسے افراد کی نشاندہی کردی جو بیک وقت 2 ملازمتیں کر رہے تھے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ان تمام افراد کے خلاف بلا تفریق و دباؤ کے کاروائی شروع کردی ہے جس میں افسران کیساتھ ملازمین بھی شامل ہیں جبکہ نیب زدہ اور سپریم کورٹ احکامات کے برخلاف فرائض انجام دینے والے ایسے تمام افراد کی چھٹی کیلے وزیر بلدیات نے کمر کس لی جبکہ ایسے افسران کی جگہ نئے افسران و ملازمین کی تعیناتی کے قوی امکانات روشن ہوگئے ہیں جو کہ قانون کی بالادستی اور حقداروں کو انصاف پہنچانے کے مترادف عمل بھی ہے جسے سراہا بھی جارہا ہے۔