میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے 13 اسپتالوں کی تعمیر کا کام غیرتسلی بخش، محکمہ منصوبہ بندی کی رپورٹ

سندھ کے 13 اسپتالوں کی تعمیر کا کام غیرتسلی بخش، محکمہ منصوبہ بندی کی رپورٹ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ نے 13 اسپتالوں کی تعمیر پر کام کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس میں تفصیلات پیش کی گئی محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ کی رپورٹ کے مطابق گمبٹ میں ڈائگنوسٹک سینٹر کی تعمیر قمبر میں طبی سہولیات کی اپ گریڈیشن کا کام تھیلیسیمیا سینٹر لاڑکانہ کی تعمیر کا کام دادو کے علاقہ جوہی میں بنیادی صحت مرکز کی اپ گریڈیشن غیر تسلی بخش قرار دی گئی ہے جبکہ دادو کے علاقہ جوہی میں واقع بہاولپور کے بنیادی صحت مرکز کی اپ گریڈیشن خیرپور کے علاقہ سوبھودیرو میں او پی ڈی کی تعمیر کا منصوبہ اور حیدرآباد میں ڈسپینسریوں کی تعمیر کا منصوبہ بھی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے سکھر میں ڈویزنل ویئر ہاؤس کی تعمیر کا منصوبہ عمرکوٹ کے علاقہ شادی پلی میں بنیادی صحت مرکز کی تعمیر ضلع جیکب آباد کے علاقہ تنگوانی میں بنیادی صحت مرکز کی تعمیر بھی غیر تسلی بخش قرار دے دی رپورٹ کے مطابق کشمور کے علاقہ دڑی کے بنیادی صحت مرکز کی تعمیر جیکب آباد کے علاقہ کرمپور میں بنیادی صحت مرکز کی تعمیر ضلع سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی میں پچاس بستروں کی اسپتال کی بحالی کا کام بھی غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں