میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آلوؤں کے کنٹینر سے کروڑوںکی منشیات برآمد

آلوؤں کے کنٹینر سے کروڑوںکی منشیات برآمد

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :افتخار چوہدری) اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے سری لنکا بھیجے جانیوالے آلوؤں کے کنٹینر سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کے دوران آلوؤں سے بھرے کنٹینر کی تلاشی لینے پر 1198 تھیلوں میں سے 122 آلوؤں میں مہارت سے چھپائی گئی ہیروئن برآمد کر لی۔مجموعی طور پر 80تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1سے 2ہیروئن بھرے آلو مہارت سے چھپائے گئے تھے ۔ مجموعی طور پر ہیروئن کی مقدار تقریباً 5 کلو ہے ۔برآمد شدہ ہیروئن کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق کروڑوں بتائی جارہی ہے۔برآمد شدہ منشیات سری لنکا کے شہر کولمبو میں بھیجی جا رہی تھی ۔ابتدائی تفتیش کے ذریعے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مذکورہ کنٹینر ایک نجی کمپنی کی طرف سے بُک کروایا گیا تھا۔مزید ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔گرفتار ملزم کو اے این ایف پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں