میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لیاری کے سرکاری اسکول، جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ،شام ڈھلتے ہی بیٹھک

لیاری کے سرکاری اسکول، جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ،شام ڈھلتے ہی بیٹھک

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی کے علاقے لیاری کے سرکاری اسکولز جرائم پیشہ عناصر اور نشے کے عادی افراد کے رحم و کرم پر آگئے۔ اسکولوں کے سامان کی چوری معمول بن گئی۔اسکولوں کی عمارتیں دن ڈھلتے ہی منشیات کے عادی اور جرائم پشہ عناصر کی آماجگاہ بن جاتی ہیں لیاری کا جینوبائی جی الانہ گرلز پرائمری اسکول علاقے کی غریب بچیوں کیلئے تعلیم کا واحد ذریعہ ہے مگر یہ اسکول اب چوروں اور جرائم پیشہ عناصر کے نشانے پر آگیا ہے۔اسکول کی عمارت میں نہ کوئی پنکھا ہے اور نہ ہی کوئی فرنیچر۔ چوروں نے اسکول کی عمارت کوضرورت کی ہر چیزسے محروم کردیاہے،چوری کے واقعات کی روک تھام کیلئے اساتذہ متعلقہ افسران اور تھانوں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں علاقے میں قائم دیگر سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کی حالت بھی اس سے مختلف نہیں علاقہ مکین کہتے ہیں چوروں کے علاوہ شام ہوتے ہی منشیات کے عادی افراد بھی یہاں ڈیرے ڈالنے آجاتے ہیں علاقہ پولیس سے متعدد بار شکایتیں کی گئیں مگر بے سود رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں