میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ پولیس میں 187 اہلکاروں کی جعلی بھرتیاں،55 افسران کے ڈومیسائل مشکوک

سندھ پولیس میں 187 اہلکاروں کی جعلی بھرتیاں،55 افسران کے ڈومیسائل مشکوک

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی اجلاس میں سندھ پولیس میں 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے۔۔ سندھ پولیس میں 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا۔چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی احمد کھوڑو کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی جیل خانہ جات شریک ہوئے میں سندھ پولیس کے حسابات پر بحث ہوئی سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کیاجلاس میں پولیس کیکھانوں میں بیضابطگیوں کاذکر کیا گیا 187 جعلی پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا انکشاف بھی ہوا سندھ پولیس میں 55 افسران کے ڈومیسائل کو بھی مشکوک قرار دیا گیا سال 2018 میں کشمور میں 187 جعلی پولیس اہلکار بھرتی کیئے گئے۔ آئی جی سندھ کے مطابق مذکورہ پولیس اہلکار سندھ پولیس سے تنخواہ لیتے رہے، پولیس اہلکاروں کی بھرتی میں ملوث پولیس افسران جیل گئے، معاملہ انٹی کرپشن میں زیر التوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں